• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:چکن پاکس سے متا ثرہ افراد کی تعداد 450 سے زائد

450 People Effected Of Chicken Pox In Faislabad
فیصل آبا د میں چکن پاکس کا مر ض کنٹرول سے باہر ہو گیا ، مزید 18مریض سامنے آگئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 450 سے زائد ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس کے مزید اٹھارہ مریض لائے گئے ہیں جس کے بعد رواں سال متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 450 سے زائد ہو گئی ہے ، الائیڈ اسپتال میں مزید تین مریض لائے گئے ۔

رواں سال الائیڈ اسپتال میں داخل ہونے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 143 ہو گئی جن میں سے 18 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں مرنے والوں میں سات کا تعلق فیصل آباد سےہے، جبکہ گیارہ مریض دیگر اضلاع سے لائے گئے تھے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ان کے لواحقین کو بھی بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین