• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا حسن اسکوائر پر فائرنگ کا نوٹس

Chief Minister Took Notice On Firing In Hassan Square
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حسن اسکوائر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پُر امن شہریوں کے ساتھ ایسی وارداتوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، شہر میں خوف کی علامت دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبدالرحمان سےموبائل فون مانگا، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا، مقتول گاڑی کا مالک اور بکنگ کے وقت گاڑی میں موجود تھا۔
تازہ ترین