• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ،ہنڈریڈ انڈیکس935 50 کی بلند ترین سطح پر بند

Pakistan Stock Exchange 100 Index Closes At 50935
ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے دن قریب آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے ریکارڈ قائم ہوگئے۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1084پوائنٹس اضافے سے 50 ہزار 935 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا اور ساتھ ہی مارکیٹ کپٹیلائیزیشن بھی دس ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔

کاورباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی شیئرز کی خریداری کے سبب ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران 1125 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کےدوران 50 ہزار 977 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1084 پوائنٹس اضافے سے 50 ہزار 935 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا،20اعشاریہ79 ارب روپے مالیت کے 32اعشاریہ61 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 10 ہزار 44ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ائی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی لسٹنگ 15مئی 2017ءکو ہوگی اور یکم جون 2017ءسے ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستانی کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین کا کام شروع ہوجائے گا،اس کے سبب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
تازہ ترین