• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
24 People Died In India As Wall Collapsed
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو رات گئے ایک میرج ہال کی دیوار گرنے سے 24باراتی ہلاک ہوگئے ۔حادثہ راجستھانی شہر بھرت پور میںپیش آیا۔ دیوار کو دن بھر ہونے والی بارش سے شدید نقصان پہنچا تھا ۔

کنکریٹ سے بنی دیوار 12 فٹ اونچی تھی جو اچانک اس تقریب کے شرکاء پر اس وقت آ گری جب وہ کھانا کھا رہے تھے۔

مقامی پولیس افسر بھارت لال مینا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا، ’’مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 کے قریب زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت میں شادیوں کی تقریبات کا اہتمام بڑے بڑے شادی ہالوں میں کرنے کا رواج پایا جاتا ہے، جن پر بہت زیادہ رقوم خرچ کی جاتی ہیں۔

امراء کے علاوہ متوسط طبقے کے عام خاندانوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچوں کی شادیوں کا اہتمام کسی نہ کسی میرج ہال میں کیا جائے جس کے لیے بہت بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین