• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں مسلمان طالبہ کا حجاب اتار دیا گیا

Headscarf Of Muslim Student Pulled Off In Us School
امریکا میں اسکول کی 8 سالہ ایک لڑکی کے سر سے حجاب کھیچنے کے الزام میں ایک ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے برونکس کی ایک ٹیچر کو مسلم طالبہ کا اسکارف کھینچنا مہنگا پڑ گیا۔

انتہا پسند ٹیچر نے مسلم طالبہ کی سزا کے طور پر نہ صرف اسکارف کھینچ ڈالا، بلکہ نازیبا کلمات بھی ادا کیے۔ واقعے کا علم اسکول انتظامیہ کو ہوا تو انہوں نے مذکورہ ٹیچر کو نوکری سے نکالنے میں ذرا سی دیر نہیں لگائی ۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق وہ کسی بھی صورت اسکول میں مذہبی اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
تازہ ترین