• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Asif Ali Zardari Met Siraj
سابق صدر آصف علی زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نےملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت اورآئندہ انتخابات کے سلسلے میں بھی بات چیت کی ۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کل 5روزہ دورے پر پشاور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی کی صوبائی کابینہ، ارکان پارلیمنٹ اور اضلاع کے صدور سے ملاقاتیں کرنے سمیت فاٹا گرینڈ جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔

پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایون خان نے ’جیونیوز‘ کو بتایا کہ آصف علی زرداری پشاور میں پارٹی کی صوبائی کابینہ، ارکان پارلیمنٹ اور اضلاع کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ ارباب عالمگیر کی رہائشگاہ پر فاٹا گرینڈ جرگہ سے خطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کے لیے بھی جائیں گے۔

ہمایون خان نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین