• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Champions Trophypak India Match Ticket Sales
روایتی حریفوں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان میچوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی 2017 یکم سے 18 جون تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلی جائے گی جہاں4 جون کو روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کھیلا جائیگا جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے میچوں کے تمام اور انگلینڈ کے ایک میچ کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے بتایا کہ 15 میں سے آٹھ میچوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں 2013 کے ایڈیشن کے مقابلے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ مانگ بھارت اور پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا اور اوول میں 18 جون کو ہونے والے فائنل میچ کی ہے۔
تازہ ترین