• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں سمجھتے ہیں بادشاہت قائم رہے گی ، زرداری

Rulers Think Kingdom Will Remain Forever Asif Zardari
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کم عقل لوگ نہیں دیکھ سکتے کہ خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہے،میاں صاحب کی سوچ امریکیوں جیسی ہے۔

پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مغل بادشاہت قائم رہے گی ، انھیں غلط فہمی ہے کہ پنجاب میں جنگلوں اور ٹرینوں سے سیٹیں لے کرحکومت بنالیں گے۔

انہوں نے دوران خطاب ن لیگ کی وفاق اور پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس بار یہ جنگلوں اور ٹرینوں سے سیٹیں نہیں جیت سکیں گےکیونکہ ہم اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہناتھاکہ اب کی بار ہر پولنگ اسٹیشن پر پی پی کارکن بیٹھیں گے اور اس وقت تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک نتیجہ نہیں مل جاتا۔
تازہ ترین