• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن میں بلاول، آصفہ میدان میں ہونگے، آصف زرداری

Ppp In Next Elections Bilawal And Asif Will Be In The Field Zardari
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ میں، بلاول اور آصفہ سب آئندہ الیکشن میں میدان میں ہوں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا فاٹا کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ جوش سے پارٹی نہیں چلے گی، پارٹی ہوش سے چلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےفاٹا کا فنڈ3ارب روپے سے 19ارب روپے کیا،پیپلزپارٹی نے فاٹا سے 5وزراء لیے،میں مانتا ہوں کوئی غریب کا بیٹا وزیر نہیں تھا،جو بچے میں دیکھ رہاہوں وہ آج کے نہیں کل کے ووٹر ہیں، فاٹامیں پارٹی کو مضبوط کریں پھر آپ سے پوچھ کر ٹکٹ دوں گا،بینظیربھٹوصاحبہ کےنام پرہم نےکارڈزجاری کیے،جس سےبہنوں بیٹیوں کو فائدہ ہوا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فاٹا کی اپنی ہائیکورٹ ہو، سپریم کورٹ رجسٹری ہو، جانے والی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو ہماری پارٹی یہ کام کرے گی، پختونخوا کو شناخت پی پی نے دی، میں اکیلا کمزور ہوں، کارکنوں کی طاقت مجھے آگے بڑھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فاٹا میں آنے اور کنونشن کرنے کے لیے تیار ہوں، پی پی کا فاٹا کا سیکریٹریٹ بنایا جائے گا، اس حکومت سے کوئی امید نہ رکھی جائے، یہ نااہل ہیں، پہلے دن سے پتا ہے موجودہ حکومت نااہل ہے، کاغذی شیر جب باہر تھے تو انہوں نے بھی اتنی ہی نشستیں جیتی تھیں جتنی پیپلزپارٹی نے 2013 ءمیں، سی پیک اسلام آباد کے لیے نہیں فاٹا کے لیے بنایا گیا تھا۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے،شیخ رشید پہلے جلسے میں پہنچ کر کہتے ہیں کہ عمران میں آگیا ہوں تم بھی آجاؤ، جیل کی پرواہ کیے بغیر عوام کے ساتھ رہا جاتا ہے، کپتان کا شو بھی ختم ہوگیا ہے، نوازشریف اور کپتان کا شو ختم ہوگیا، پی پی آئے گی،ہمارے ہائیڈل ڈیم سوات میںاور پروجیکٹس فاٹا میں بنیں گے،ذوالفقار علی بھٹو کی فاٹا کے لیے ہر تقریر اور ہر وعدہ مجھے یاد ہے، اگلی ملاقات فاٹا میں ہوگی۔
تازہ ترین