• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گردہ اسکینڈل میں ملوث 4 ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

Ahore Involved In The Kidney Scam 4 Accused Sent To Jail On Remand
لاہور میں گردے کی غیرقانونی پیوند کاری کے الزام میں گرفتار کئے گئے چار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے چاروں ملزموں کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے اگلی سماعت پر ایف آئی اے کو ملزمان کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

لاہور کی مقامی عدالت نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث2 ڈاکٹروں سمیت4 ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر التمش،عمر دراز اورشہزاد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہوگئی ہے، اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نےچاروں ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کے خلاف چالان پیش کریں، ملزمان کو اب 29 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین