• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوملین مہاجرین اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرینگے ، سوڈانی صدر

Ready To Cater Two Million Refugees Well Being Sudanese President
سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے کہا ہے کہ سوڈان 2ملین مہاجرین اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرے گا۔

دوحہ فورم کے 17ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوڈان ان اولین ممالک میں شامل ہے جس نے پناہ گزینوں کیلئے1984میں قانون سازی کی تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔

علاوہ ازیں انہوں نے پناہ گزین ریگولیشن قانون(2014) اور انسانی اسمگلنگ ایکٹ(2014) کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے دارفر امن معاہدے پر قطر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

یہ معاہدہ سوڈان حکومت اور دارفرمیں مقیم باغی گروہوں کے درمیان جولائی 2011میں طے پایا تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ختم کر کے امن قائم کرنا تھا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور چند ممالک میں غیر مستحکم صورتحال پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین