• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو: ڈبلیو ایچ او نے ایبولا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کردی

Who Confirms New Case Of Ebola Virus In Congo
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے افریقی ریاست ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں انتہائی خطرناک ایبولا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس عالمی ادارے نے اسی ملک میں اس وائرس کے کم از کم 17 مشتبہ واقعات کی تصدیق کی تھی۔

طبی ماہرین وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے شمال مشرقی صوبے ’باس اوئلے‘ کے ایک علاقے میں ان قریب 125 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

یہ افراد وہ ہیں جو ایبولا وائرس کے نئے واقعات میں کسی نہ کسی طرح ملوث یا ممکنہ طور پر خود بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین