• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت میں سینکڑوں اے ٹی ایم بند

Atms In India Remain Shut Hacking Virus
دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے ہیکنگ وائرس سے بچنے کےلیے بھارت بھر میں سیکڑوں اے ٹی ایمز بند کردیئے گئےہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں احتیاط کے طور پر سیکڑوں کی تعداد میں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اُس نے اس سلسلے میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی، بلکہ تمام بینکوں کواپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ وانا کرائی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بھارت بھی شامل ہے ۔

گزشتہ برس بھارت میں ایک علیحدہ کمپیوٹر وائرس حملے کی وجہ سے 3٫2 لاکھ ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا تھا۔
تازہ ترین