• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،القطیف میں بکتر بند پر راکٹ حملہ،اہلکار ہلاک

Rocket Attack On Saudi Arabia Armored In Qatif Killed
سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں پولیس کی بکتر بند پر راکٹ سے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران ماسورہ کے علاقے میں پولیس بکتر بند گاڑی کو آر پی جی میزائیل سے نشانہ بنایا ۔

واقعے میں ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 5دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ دنوں تعمیراتی منصوبے پر دستی بموں اور فائرنگ حملے کا تسلسل نظر آتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطیف میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ اُس واقعے میں 2پاکستانیوں سمیت10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین