• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں ’پوگی2017‘ نمائش شروع

Pogee 2017 Exhibition Starts At Karachi Expo Centre
وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی کی قلت کے باعث مئی اور جون میں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی، نومبر تک صورتحال قابو میں آجائے گی۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے3 روزہ آئل اینڈ گیس نمائش ’پوگی2017‘ کا افتتاح کراچی ایکسپو سینٹر میں کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال گرمی میں بجلی کی قلت کے باعث لوڈ شیڈنگ رہی گی، لیکن اگلی گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل جلد کام کرنا شروع کردے گا۔ اگلے تین سال میں پاکستان دو کروڑ ٹن ایل این جی درآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری3 روز نمائش میں3 سو اسٹالز سجائے گئے اور مختلف غیر ملکی کمپنوں نے سولر پینل، پن بجلی، گیس سے بجلی بنانے سمیت دیگر اشیا بھی رکھی ہیں۔
تازہ ترین