• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو

Salman Khan Film Tubelight New Song Video Released
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔ دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کری گئی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔

ریڈیو 'کے بول پر مبنی یہ گاناکمال خان اور امت مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے فلم 'ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین