• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: سرکاری ریڈیو،ٹی وی کی عمارت پرحملہ،2افراد ہلاک

Afghanistan Official Radio Tv Building Attacked 2 Killed
افغانستان میں سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کی عمارت پر مسلح حملے میں دو افراد ہلاک اور درجن سے زائدزخمی ہوگئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں سرکاری ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن کی عمارت پر چار مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران دو حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیاجبکہ تیسرا حملہ آور پکڑا گیا ہے جبکہ چوتھے حملے آور مزاحمت جاری رکھی ۔

حملے کے وقت عمارت میں چالیس ملازمین موجود تھے، کچھ عمارت میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئےجبکہ کئی عمارت میں محصورہوکر رہ گئے۔

فائرنگ کے بعداطراف کی دکانیں بند کرا دی گئی اورلوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔
تازہ ترین