• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی: گورنر سندھ

Goods Transporters Ended Strike Governor Sindh
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر مال بردار گاڑیوں کے لیے سیکیورٹی دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ٹرانسپورٹرز اب بھی تذبذب میں ہیں، مال کی ترسیل شروع کی جارہی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو آج 10واں دن تھا، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان شام 6بجے کیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی کی بندرگاہوں پر گنجائش ختم اوردرآمدی و برآمدی کنٹینرز کی ترسیل مکمل بند ہوگئی ۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث اندرونِ کراچی اشیاء کی ترسیلات مکمل بند ہونے سے کے آئی سی ٹی، پی آئی سی ٹی اور بن قاسم پورٹس پر کنٹینر ہینڈلنگ کی گنجائش ختم ہو گئی ۔

بندرگاہوں پر تمام کام بند ہونے سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا، جبکہ ترسیلات بند ہونے سے ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز گورنر سندھ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دونوں ادوار نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے تھے۔
تازہ ترین