• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثوں کی معلومات کی فراہمی سے مستثنیٰ

Overseas Pakistanis Exempted From Providing Details Of Assets
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بیرون ملک اثاثوں کی معلومات نہیں دینی ہوں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنی میں 10فیصد یا زیادہ حصص والوں کومعلومات دینی ہوں گی، چاہے یہ افراد ملک میں ہوں یا بیرون ملک، اس کے علاوہ ایسی کسی کمپنی میں کسی عہدے والے فرد کو بھی معلومات دینی ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے پاکستانیوں کو گوشوارے داخل کرنے کی ضرورت نہیں، تمام پاکستانیوں کوبیرون ملک اثاثوں کی معلومات کی فراہمی ضروری نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
تازہ ترین