• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

Punjab Food Authority Crackdowns Against Adulteration Mafia
پنجاب فوڈ اتھارٹی کالاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا،مضرصحت اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت پر 5فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ دیگر 5 کو جرمانے کر دیئے گئے ۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق الفضل ریسٹورنٹ فیروز پور روڈ کوکچن میں گندگی اورحشرات کی موجودگی اورلاثانی ریسٹورنٹ لکشمی چوک کوکچن میں چوہوں اورگلی سڑی سبزیوں کی موجودگی پرسیل کر دیا گیا۔

ڈیلیشیس بیکری اندرون بھاٹی گیٹ کو اشیاءخورونوش کی تیاری میں ناقص اجزاءکے استعمال، جھولے لال جوس کارنر مسلم ٹاؤن کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیرمعیاری اشیاء کےاستعمال پرسیل کر دیا گیا،ایچ اینڈ اے پولٹری ہربنس پورہ کوبھی سیل کر دیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں بادامی باغ، راجا مارکیٹ،شاہ کام چوک، گرین ٹاؤن اورایم ایم عالم روڈموجود ریسٹورنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر ہزاروں روپے کےجرمانے کر دیے گئے۔
تازہ ترین