• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری اورسنائی گئی سزا

Ndian Spy Arrested And Sentenced Kulbhushan
پاکستا ن میں بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو ایک سال قبل بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور اس کے جاسوسی اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد بعد فوجی عدالت نے اسے گزشتہ ماہ موت کی سزا سنائی۔

پاکستان میں بھارتی جاسوس اوربھارتی نیوی میں حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016کو گرفتار کیا گیا ،کل بھوشن کی گرفتاری حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں عمل میں آئی جہاں وہ حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان مخالف تخریبی اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

گرفتاری کے چند روز بعد ہی کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان جاری کیا گیاجس میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا،اس سے پہلے 2004اور2005میں وہ "را" کے دہشت گرد مقاصد کے حصول کیلئے کراچی کے دورے بھی کرچکا ہے ۔

کل بھوشن نے بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا،پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی سے متعلق کل بھوشن کے انکشافات پر اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی،اس سے متعلق ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے حوالے بھی کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کل بھوشن کا آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا،اسے اپنے دفاع کے لیے لیگل ٹیم بھی فراہم کی گئی اور تمام الزامات ثابت ہونے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کی۔
تازہ ترین