• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

Health Employees Coordination Council Peshawar Protest In Favour Of Their Demands
پشاور میں ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل نے مطالبات کے حق کے لئے جناح پارک پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے، انھیں ہیلتھ الاؤنس دیا جائے اور ان کے ساتھیوں کے سیاسی بنیادوں پرتبادلوں کو منسوخ کیا جائے۔

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے ممبران اور دیگر سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے عہدیداران جناح پارک میں جمع ہوئے، ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مطالبات کی یاد دہانی کرائی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ان ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرکے مسائل حل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے مرکزی حکومت سے مک مکا کرلیا ہے، تحریک انصاف نے 90 دن میں سب ٹھیک ہونے کا کہا تھا لیکن چار ماہ گزر گئے اور کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اور نواز شریف قوم کے لئے نہیں وزیر اعظم کی کرسی کے لئے لگے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین