• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نوازشریف ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

Pm Nawaz Sharif To Visit Saudia Arabia On Saturday
وزیراعظم میاں نواز شریف چین کے 6روزہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر کل بروز ہفتہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے میں میاں نوازشریف شاہ سلمان اور دیگر مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اس سمٹ سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
تازہ ترین