• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Nut Job 2 Nutty By Nature Trailer Debuts
کینیڈا کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم"دی نٹ جاب2 -نٹی بائے نیچر"کانیاٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی ایک گلہری سرلی اور اس کے دوست چوہے بڈی کے گرد گھومتی ہے جو نٹ اسٹور میں نقب زنی کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود ایک غیر متوقع پیچیدہ ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔

ہیری لنڈن اورباب بارلن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایتکارکال برنکر ہیں۔ فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے وِل آرنیٹ ،گیبریئل ایگلیسیاس،کیتھرین ہیل اورپیٹر اسٹور میئرسمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپورفلم اوپن روڈ فلمز کے تحت رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین