| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
May 19, 2017 | 12:02 pm
کیٹی پیری ’امریکن آئیڈل‘ کی جج بن گئیں

Katy Perry Becomes A Judge Of American Idol

Katy Perry Becomes A Judge Of American Idol
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری مشہور عالم سنگنگ رئیلٹی شو”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں۔

امریکن آئیڈل اور اے بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکن آئیڈل کا اگلاسیزن جو آئندہ سال آن ائیر ہو گا، اس کے لئے گلوکارہ کیٹی پیری کو مرکزی جج چن لیا گیا ہے۔

کیٹی نے اپنی تقرری کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اے بی سی کی جانب سے امریکن آئیڈل کو واپس لانے اور خود موسیقی کی طرف واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔

کیٹی نے اپنے مداحوں کوکہا کہ اب ہم آڈیشنز پر ملیں گے۔