• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ : سول اسپتال میں مریضوں کا شامیانے میں علاج

Umerkot Overshadowing Patients In Hospital
عمر کوٹ کے سول اسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے مریضوں کےلئے شامیانے لگادئے گئے ہیں ۔

صحرائی علاقہ اور شدید گرم موسم کی وجہ سے مریض بیماری کے ساتھ موسم کی سختی بھی برداشت کررہے ہیں ۔ شعبہ اطفال، گائنی وارڈ اور جنرل وارڈ میں مرمت کا کام ہو رہا ہے ۔

اسپتال میں موجود مریض کہتے ہیں کہ شامیانے میں پنکھوں کا بھی انتظام نہیں ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر محمد جام کے مطابق اسپتال کے بعض وارڈز میں تعمیر اور مرمت کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کا م کب مکمل ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے۔
تازہ ترین