• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد : انٹرنیشنل ریسلرز کو رنگ جمانے کی اجازت مل گئی

Islamabadinternational Wrestling Competitions
وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع واپس لے لیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل ریسلرز اسلام آباد میں  21 مئی کو اپنا رنگ جمائیں گے۔

اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدرگیلانی نےنجی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چودھری کی درخواست پر اسلام آباد کی حدود میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع دے رکھا تھا ۔

آج سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار قمر چودھری نے حکم امتناع کی درخواست واپس لے لی اور موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی ریسلرز کو پاکستان لانے کے لیے خود انہوں نے کوششیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف فکسنگ اور کمپنی سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی پیروی کی جائے گی۔
تازہ ترین