• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے وزیراعظم بننے کے امکانات دور تک نہیں، رانا ثناء

No Possibility Of Imrans Becoming Prime Minister Rana Sana
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دور دور تک نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفی سیاست کے نتیجے میں 2018ء میں عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا، میاں نواز شریف کل بھی عوام کی عدالت میں سروخرو ہوئے، 2018ء میں بھی سرخرو ہوں گے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے ، انہی کا جنازہ نکل گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹرو اور اورنج لائن کے منصوبے صرف لاہور کے نہیں پورے پنجاب کے ہیں ، اورنج لائن کا روٹ تبدیل ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین