• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ہمارے ساتھ بد سلوکی کی گئی، وکیل خالد لطیف

We Were Treated Badly Today Laywer Of Khalid Latif
کرکٹر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ آج کی کارروائی میں ہمارے ساتھ بد سلوکی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے وکیل نے آج ہم پر بلیک میلر ہونے کا الزام لگا دیا، آج کی کارروائی میں 10 فروری کو خالد لطیف کا ریکارڈ کیا گیا انٹرویو دکھایا گیا۔

وکیل خالد لطیف کا کہنا ہے کہ ہم کیس سے نہیں بھاگ رہے، پاکستان کے قانون کے مطابق کیس چلایا جائے، ہم پی سی بی کے گواہوں پر جرح کریں گے۔

انہوں نے یہ سوال بھی کیاکہ خالد لطیف نے جب کوئی میچ ہی نہیں کھیلا تو فکسنگ کہاں سے ہو گئی؟

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ خالد لطیف کے وکیل نے آج ٹریبونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کہتے ہیں کہ خالد لطیف نے بکی سے کئی بار ملاقات کی، بورڈ کو نہیں بتایا، خالد کے بیگ سے بکی یوسف کی دی گئی گرپ برآمد ہوئی، بکی کی دی ہوئی گرپ بیٹ پر چڑھی تھی جس کا خالد لطیف نے اعتراف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکیل نے بار بار ٹریبونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی جس پر کہا کہ یہ بلیک میل کرنے کی کوشش ہے، بدر عالم سمجھے کہ انہیں بلیک میلر کہا ہے۔
تازہ ترین