• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا

Venezuelan Opposition Leader Barred From Visiting Usa
وینزویلا کی اپوزیشن کے لیڈر ہینریک کاپریلس کا پاسپورٹ ضبط کر کے انھیں امریکا جانے سے روک دیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینریک کاپریلس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر مادورو کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ اْس وقت ضبط کر لیا جب وہ امریکا روانہ ہونے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔

اپوزیشن لیڈر امریکا پہنچ کر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مادورو حکومت کے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات کی تفصیل بیان کرنا چاہتے تھے۔

ان دنوں وینزویلا کو شدید سیاسی انتشار کا سامنا ہے اور حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 45 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے گزشتہ روز وینزویلا کی سپریم کورٹ کے 8 ججوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر وینزویلا کے صوبے میرانڈا کے گورنر بھی ہیں۔
تازہ ترین