| |
Home Page
پیر22 ربیع الاوّل 1439ھ 11 دسمبر2017ء
May 19, 2017 | 08:35 pm

فینٹسی فلم ’ونڈر وومن‘ کے نئے کلپس جاری

Fantasy Film Wonder Woman Clips Released

Fantasy Film Wonder Woman Clips Released
مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ’ونڈر وومن‘ کے گرد گھومتی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم ’ونڈر وومن‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ، کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر، ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔

چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے، تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔

یہ پائلٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جزیرے پر پہنچتا ہے تو ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے جسے لے کرپائلٹ اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ’ونڈر وومن‘ بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش میں کرتی ہے۔

ڈیڑھ سو ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔