• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت جانے سے پہلے اعتماد میں لینا چاہیے تھا: یوسف رضاگیلانی

We Should Have Been Taken Into Confidence Before Going To Icj Yousaf Raza Gelani
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس مسئلے پر کوئی دراڑ نہیں آنا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ انہوں نے 2008 ء میں بطور وزیراعظم کہا تھا کہ بلوچستان میں ہندوستان کی بے جا مداخلت ہے۔

کلبھوشن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا لیکن سمجھ نہیں آتا کہ حکومت نے اس مسئلے میں اتنی جلد بازی کیوں کی، بغیر تیاری کے جانے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں لے کر آئی تھی، ابھی اسٹے آرڈر آیا ہے، حتمی فیصلہ نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ قوم اور پارلیمنٹ کے اعتماد میں لے۔
تازہ ترین