• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا میں گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں، آصف زرداری

We Reject Governor Rule In Fata Asif Ali Zardari
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی فاٹا میں گورنر راج کو مسترد کرتی ہے ۔

انہوں نے فاٹا سے قومی اسمبلی کے اراکین کو فاٹا اصلاحات پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا کہ پی پی پی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی حامی ہے،حکومت کا رواج ایکٹ بھی مسترد کرتے ہیں ۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ فاٹا اراکین نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو پیپلزپارٹی بھرپور شرکت کرے گی، فاٹا اراکین نے اگر دھرنا رمضان میں دیا تو انہیں افطاری فراہم کریں گے ۔

اس سے قبل سابق صدرآصف علی زرداری نے عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواکے علاقوں شانگلہ، دیر، اپر دیر، چترال اور سوات میں عوامی جلسے کرنے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حلقہ انتخاب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ بنوں اور کوہاٹ میں بھی جلسے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطے رمضان المبارک میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آصف زرداری رمضان المبارک میں خود کے پی کے کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین