• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن کراچی سے2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Two Alleged Target Killers Arrested From Orangi Town Karachi
پولیس نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں واقع اقبال مارکیٹ میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے،ملزمان واردات خاتون سہولت کار کی مدد سے کرتے تھے۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ثمر اقبال اور محمد امان کے قبضے سے دستی بم، رپیٹر، پستول اور گولیاں بھی ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان 11افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کی خاتون سہولت کار بھی ہے جو وارداتوں میں مد د فراہم کرتی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز سیاسی جماعت کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین