• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں جعلی مرچ فیکٹری اور ریسٹورنٹ سیل

Fake Chilli Factory And Restaurant Sealed In Faisalabad
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران جعلی مرچیں تیار کرنے والی فیکٹری اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے احمد نگر میں مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا ماراتو انکشاف ہوا کہ فیکٹری میں چاول کے بھوسے، کیمیکل اور مضر صحت رنگوں سے جعلی مرچیں تیار کی جارہی ہیں۔

فیکٹری میں گندگی، مشینوں پر جالے اور گرد آلود ماحول تھا جس پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

سمندری روڈ پر ایک اور کارروائی میں ایک ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال اور باسی کھانوں کے باعث سیل کر دیا گیا۔
تازہ ترین