• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مختلف شہر شدید برفباری و سیلاب کی لپیٹ میں

Usa In Grip Of Heavy Snowfall And Flooding
امریکا کے مختلف شہر سیلاب اور شدید برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں بے موسمی برفباری اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

شمالی ڈینور کے مختلف علاقوں میں کئی انچ موٹی برف کی تہہ جمی ہے۔ان علاقوں میں حد نگاہ برف ہی برف نظر آتی ہے اور سڑکیں، درخت گھر سب برف سے ڈھک چکے ہیں۔

دوسری جانب ریاست ٹینیسی کا علاقہ بیتھ پیج سیلاب کی زد میں آگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، تاہم سیلاب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تازہ ترین