• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dhaka Police Arrest 27 Homosexuals On Drug Possession
بنگلہ دیش کی پولیس نے ملکی دار الحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے کیرانی گنج میں چھاپہ مار کر 27 ہم جنس پرستوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے یہ ہم جنس پرست کیرانی گنج کے کیمونٹی سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک تھے۔

پولیس نے گرفتار ہونے والوں کی عمریں 27 سے 30 برس کے درمیان بتائی ہیں۔ خصوصی پولیس کے افسر جہانگیر حسین مٹوبار نے یہ بھی بتایا کہ چھاپے کے دوران گرفتاریوں کے علاوہ منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ان افراد کو ہم جنس پرستی کے جرم کا سامنا نہیں ہو گا، لیکن غیرقانونی منشیات رکھنے کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین