• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک 28 مئی سے شروع ہونے کا قوی امکان، ماہرین

Ramadan Is Likely To Start On May 28 Experts
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آئے گا اور پہلا روزہ 28 مئی بروزاتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ 26 مئی کی شام پاکستان میں چاند نظر نہیں آئے گا۔ رمضان المبارک  1438 ہجری کا چاند 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب 12 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا ۔

چاند نظر آنے کے لئے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے جب کہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا ضروری ہے، لیکن 26 مئی کی شام سورج 7 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا۔

اس وقت اس کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہذٰا 26 مئی کی شام پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔
تازہ ترین