• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا،ایوانکا کا اسکارف پہننا ضروری نہیں، سعودی وزیر خارجہ

Milania Avanka Not Necessary To Wear A Headscarf Saudi Foreign Minister
سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرکا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پر امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے پانچ ملکی دورے میںان کے ساتھ اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اورداماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیںجبکہ جمعہ کو سفر کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ اپنے مذہبی پیشوا اور یہودی ربّی سے اسکی پیشگی اجازت بھی لےلی ہے۔

ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے۔
تازہ ترین