• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا 25 ڈالر اور خام تیل ڈھائی ڈالر مہنگا ہوگیا

World Market Gold Prices Increase
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر اورر خام تیل ڈھائی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔

اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ڈھائی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور خام تیل 48 ڈالر 17 سینٹس سے بڑھ کر 50 ڈالر 67 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویانا میں 25 مئی کو ہونے والے اجلاس میں تیل کی سپلائی میں کمی کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے ۔

سرمایہ کار جیو پولیٹیکل رسک پر خائف ہیں اس لیے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 1228 ڈالر سے بڑھ کر 1253 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔
تازہ ترین