• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں نڈال کوشکست

Beat Nadal In The Quarterfinals Of The Italian Open Tennis
اسپین کے رافیل نڈال اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے۔نڈال کو آسٹریا کے ڈومینک تھیام نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ آسٹریا کے ڈومینک تھیام سے تھا۔

تھیام نے سابق ورلڈ نمبر ون کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6 3-سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر ڈیوررو نے کروشیا کے مائی لوس رونک کو 6-7 اور 1-6 سے ہراکر لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔

اس سے قبل امریکا کے جان ایزنر کروشیا کے ماین سلچ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہلے سے اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔
تازہ ترین