• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم کا25جون کو جنوبی افریقہ سے پہلا ٹاکرا

Womens World Cup On June 25 The Team Will First Face To Face South Africa
ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا ۔

ثنا میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22جون کو ہونے والے وارم اپ میچ کھیل کرے گی۔

میگا ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اس حوالے سے پاکستان میں کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ سے دو ہفتے قبل انگلینڈ میں بھی تربیتی کیمپ لگےگا۔

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثنا میر( کپتان)، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)محمد زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔
تازہ ترین