• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کا رقص اور گانے دنیا بھر میں مقبول ہے، پڈوکون

Bollywood Singing And Dance Popular All Over The Worldpadakone
بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہناتھاکہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول انڈسٹری ہے اور اپنی مخصوص شناخت قائم کئے ہوئے ہے ، انہیں فخر ہے کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ مجھے رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی ،کہ عالمی سطح پر لوگ انہیں پہچانتے ہیں،ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں۔

اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم’ ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘ ہے، جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
تازہ ترین