• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
President Trump On Lewest Level Of Popularity
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، کارکردگی کی بنیاد پر انہیں پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فیصد ہوگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حالیہ عوامی جائزہ سروے میں صدر ٹرمپ کی کارکردگی ناپسند کرنے والی تعداد 56فیصد ہوچکی ہے جبکہ اس دوران 6فیصد رائے دہندگان نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق امریکی عوام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،یہ سروے 14 سے 18 مئی کے عرصے میں کیا گیا،اس دوران دو ہزار لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے۔

پچھلے ہفتے کے سروے میں ری پبلیکنز میں مسٹر ٹرمپ کی غیر مقبولیت 16 فی صد تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی۔
تازہ ترین