• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ali Raza Syed Meets Azad Kashmir Prime Minister
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے جموں کشمیر ہاؤس میں کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے یورپ میں تحریک آزادی کشمیر بالخصوص مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہی اور کشمیریوں کا مقدمہ مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے کشمیر کونسل یورپ کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں کشمیریوں کی آوا ز کو پہنچانے میں علی رضا سید اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

علی رضا سید نے اس موقع پر ریاست کے اندر گڈ گورننس، میرٹ کی بحالی اور بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین کشمیر کونسل یورپ نے کہا کہ آزادریاست کے اندر گڈ گورننس کے قیام کا لائن آف کنٹرول کے اس پار انتہائی مثبت اثر پڑے گا، علی رضا سید نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو دورۂ یورپ کی دعوت بھی دی۔
تازہ ترین