• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا کے بعد عالیہ کا بھی شاہ رخ کے مقابل کام سے انکار

Film With Shahrukh After Deepika Alia Aslo Refused
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور اداکارائیں اپنے لیے خوش قسمتی تصور کرتے ہیں، لیکن اب نامور اداکارائیں بھی شاہ رخ کے مقابل کام کرنے سے کترانے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیشکش کی گئی، جس کے لیے انہوں نے آمادگی بھی ظاہر کی، تاہم اب نوجوان اداکارہ نے بھی فلمی مصروفیات کو بہانہ بنا کر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’ڈیئرزندگی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔
تازہ ترین