• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کا بحران بد دستور برقرار

The Electricity Crisis In Karachi So Bad Constitution
کراچی میں بجلی کا بحران بد دستور برقرار ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کے الیکٹرک کے دعوے ہوا میں اڑا دئیے ہیں۔

گرمی کی شدت کے اضافے کے ساتھ شہر میں بجلی کا بحران بھی تیزی پکڑ گیا ہے، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملیر ہالٹ، شاہ فیصل ٹاؤن، شمسی سوسائٹی سمیت ، گلزاری ہجری، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور ایف بی ایریا شامل ہے جہاں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

دوسری جانب غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابی کا عذر پیش کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین