• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے،میئر کراچی

The City Government Is The Lack Of Resources The Mayor Karachi
مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہری حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے،سندھ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ محکمہ فائربریگیڈ کو خود بہتر بنائے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں لیبراسکوائر میں متاثرہ فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مئیر کراچی نے بتایا کہ فیکٹری مالکان نے فائر سیفٹی کے مکمل اقدامات نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فوم کے ختم ہوجانے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ ہم کو پانی اور فوم کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین