• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، نکسیر پھوٹنے کا مرض وبائی شکل اختیار کرگیا

Islamabad Outbreaks Of Disease Became Endemic Hemorrhage
وفاقی دارالحکومت راولپنڈی اسلام آباد اور اردگرد کے شہروں میں نکسیر (ناک سے اخراج خون) کا مرض پھوٹ پڑا ہے روزانہ سینکڑوں بچے بڑے نکسیر پھوٹنے کی وجہ سے اسپتالوں میں رخ کرنے لگے ہیں۔

بے نظیر بھٹواہسپتال راولپنڈی کے امراض شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے جب اس بارے میں جنگ سے گفتگو کی تو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف ای این ٹی بے نظیر بھٹو اسپتال نے بتایا کہ نکسیر کے مرض کے پھوٹنے کی بڑی وجہ سرد موسم کے بعد ایک دم سخت گرمی کا آغاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسم بے حد خشک ہونے سے بچوں بڑوں کے نتھنے (ناک کے اندرونی حصے) خشک ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ناک کے اندرونی حصے پر انگلی جب بچے بڑے مارتے ہیں تو خشک جلد باہر نکلتی ہے اور ناک سے خون بہنے لگتا ہے ۔

اس وباء کے علاج کے بارے میں ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری سربراہ شعبہ ناک کان گلا نے کہا کہ دن میں پانچ سات بار ناک کے اندر پانی ڈالنا چاہئے ۔

بازار سے ناک کے قطرے خرید کر صبح دوپہر شام تین تین قطرے ناک میں ڈالنا ضروری ہے۔ ناک کے اندرونی حصے میں سرسوں یا زیتون کے تیل کو لگانے سے بھی نکسیر کم پھوٹے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یومیہ سیکڑوں نکسیر کے مریض ہسپتال آنے لگے ہیں۔
تازہ ترین