• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

The Currency Smuggling Attempt At Islamabad Airport
کسٹم اتھارٹی نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم سے 60 ہزار یورو برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نجی پرواز کے ذریعے دبئی کرنسی اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان پہلے بھی کرنسی اسمگلنگ کی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔ محکمہ کسٹم نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق اداروں کو اس نیٹ ورک کی پہلے سے تلاش تھی یہی وجہ ہے کہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔

کسٹم ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین